اسلام آباد (فواد یوسف زئی، دی نیشن رپورٹ) امریکہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 متنازعہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ (کشن گنگا اور ریتلے) پر مذاکرات 11 سے 13 اپریل کے بجائے اب رواں ماہ کے آخر تک ہونے کا امکان ہے۔ سندھ طاس معاہدے کے کمشنر آصف بیگ نے بتایا کہ انہوں نے اپنا جواب عالمی بنک کو بھجوا دیا ہے۔ انہوں نے کہا ورلڈ بنک دونوں ممالک سے مشورہ کرکے نئی تاریخ دے گا۔ ان دونوں منصوبوں کے ڈیزائن پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں کہ بھارت پانی کا بہائو روک دے گا۔