پاکستان پر قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے، محصولات میں اضافے سے مالیاتی خسارہ کم ہوسکتا ہے: موڈیز

اسلام آباد (آئی این پی) عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے بعد پاکستانی معیشت مستحکم ہوئی ہے‘ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور اصلاحات کا عمل بہتر ہوا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کے نمائندے نے کہا آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے بعد پاکستانی معیشت مستحکم ہوئی۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور اصلاحات کا عمل بہتر ہوا۔ سی پیک سے آئندہ دو سال میں معیشت پانچ فیصد ترقی کرے گی۔ موڈیز نے کہا پاکستان میں توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھی ہے۔ پاکستان پر قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔ محصولات میں اضافے سے مالیاتی خسارہ کم ہوسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن