لاہور /قصور / فیروزوالہ/ فیصل آباد/ (نامہ نگار + نمائندگان) قصور میں نامعلوم سفاک ملزم نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا جس پر لواحقین اور علاقہ مکینوں نے واقعہ کے خلاف سٹیل باغ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تھانہ صدرقصور کی حدود قادی ونڈ روڈ سے نامعلوم ملزم نے محنت کش ممتاز کی 6سالہ بیٹی نور فاطمہ کو اغوا کے بعد ایک زیر تعمیر مکان میں لے جا کر زیادتی کے بعد قتل کیا۔ بچی کے والدین پر خبر سنتے ہی ان پر قیامت ٹوٹ پڑی اور وہ غم سے نڈھال ہو گئے۔ واقعہ پر علاقہ مکینوں میں بھی سوگوارہ لہرکے ساتھ ساتھ خوف بھی پایا جا رہا ہے کیونکہ اسی علاقہ میں پہلے بھی دو ایسے افسوسناک واقعات ہو چکے ہیں۔ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے زیادتی کی تصدیق کر دی۔ سفاک ملزم نے زیادتی کے بعد بچی کو گلا دبا کر قتل کیا۔ متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔علاوہ ازیں دیگر واقعات میں 3 بچیوں اور خاتون کو اوباش افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ نشتر کالونی میں 4 اوباشوں وقاص، شہباز، الیاس اور عباس نے 14 سالہ محلے دار لڑکی کو قتل کی دھمکی دیکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لاہور روڈ کی آبادی کوٹ عبدالمالک میں بھی ملزم ساجد نے مبارک علی کی 5 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ فیصل آباد میں 10 سالہ (س) کو ملزم عبدالرشید عرف بھولا ہوس کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ قصبہ تاندلہ کی رہائشی(ص) ملزموں شہزاد، اشرف اور شوکت نے اسلحہ کے زور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
قصور:سفاک ملزم نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا, ورثا کا احتجاج
Apr 13, 2017