فوجی جوان ہمارے حقیقی ہیرو امن واستحکام انکی قربانیوں کا مرہون منت ہے :جنرل قمر باجوہ

راولپنڈی (این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن اور استحکام فوجی افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کا مرہون منت ہے جو ہمارے حقیقی ہیرو ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں بدھ کو شہداء کے اہل خانہ اور غازیوں کو اعزازت دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے فوجیوں کو اعزازات عطاء کئے۔ تقریب میں فوجی افسران، شہداء کے رشتہ داروں اور غازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 33 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، ایک افسر کو تمغہ جرات اور 35 افسروں وجوانوں کو تمغہ بسالت عطاء کئے گئے۔ شہداء کے تمغے ان کے اہل خانہ نے وصول کئے۔ اس موقع پر شہداء اور غازیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ امن اور استحکام ہمارے افسروں اور فوجیوں کی قربانیوں اور بے لوث لگن کا مرہون منت ہے جو ہمارے حقیقی ہیرو ہیں۔

ای پیپر دی نیشن