پی پی کا لاپتہ ارکان کے معاملے پر آج پھر دونوں ایوانوں میں احتجاج کا فیصلہ

Apr 13, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ زرداری ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں اپوزین لیڈر خورشید شاہ سمیت پیپلزپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے 3 لاپتہ افراد کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ معاملے کو قومی اسمبلی اور سینٹ اجلاسوں میں مزید اجاگر کیا جائیگا۔ پیپلز پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ آج پھر دونوں ایوانوں میں احتجاج کریں گے۔

مزیدخبریں