سپیکر قومی اسمبلی سے افغان سفیر کی ملاقات دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امورپر تبادلہ خیال

Apr 13, 2017

اسلام آباد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے افغان سفیر عمرزاخیل نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان مذہب،ثقافت اور ہمسائیگی کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک ان رشتوں کو وسعت دینا چاہتے ہیں لہٰذا کشیدہ سے کشیدہ اور نازک صورتحال بھی باہمی روابط اور رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مستحکم اور خوشحال افغانستان کو دیکھنے کا خواہاں ہے جو ہمارا خواب ہے ،پرامن اور ترقی یافتہ افغانستان خطے کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔پاکستان افغانستان میں تعینات افعان سفیر عمرزاخیل نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور چاہتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی، معاشی اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہو کیوں کہ پاک افغان تعاون دونوں ملکوں سمیت خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔

مزیدخبریں