سیالکوٹ(نامہ نگار) دریائے چناب میں پانی کی مقدار میں مزید دو ہزار کیوسک کی کمی ہوگئی ہے، سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت نے دریائے چناب میں55ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کی بجائےاس پانی کو مقبوضہ کشمیر میں بگلیہار ڈیم پر روک رکھا ہے جس کی وجہ سے پانی کی مقدار ایک روز میں انیس ہزار آٹھ سو بہتر کیوسک سے کم ہوکر سترہ ہزار سات سو بارہ کیوسک رہ گئی ہے اور پانی کی کمی کی وجہ سے دریا کا زیادہ تر حصہ پہلے ہی خشک ہے۔ محکمہ ایری گیشن کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر مجموعی پانی اکیس ہزار دو سو انتیس کیوسک ہے جس میں اس مقام پر شامل ہونے والے دو دریاﺅں دریائے مناور توی میں ایک ہزار پانچ سو اٹھائیس کیوسک اور دریائے جموں توی میں دو ہزار پانچ سو انتالیس کیوسک پانی بھی شامل ہے۔
;ہیڈ مرالہ: بھارت کی آبی دہشت گردی، دریائے چناب میں پانی مزید دوہزارکیوسک کم
Apr 13, 2017