اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)وفاقی وزیرمذہبی اموراورچیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردارمحمدیوسف نے کہاہے کہ 12اپریل 2010کوہزارہ کے عوام نے اپنے خون سے صوبہ ہزارہ کے قیام کی بنیادرکھی تھی اورہم اس جدوجہدکومنطقی انجام تک پہنچائیں گے صوبہ ہزارہ اوربہاولپورسمیت نئے صوبوں کے قیام کے لیے قومی سطح پرتحریک چلائیں گے ان خیالات کااظہارانہو ں نے اسلام آبادمیں قومی کانفرنس شہدائے شرکاءہزارہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرتحریک بحالی بہاولپورکے چیئرمین محمدعلی درانی ،سابق سپیکرقومی اسمبلی گوہرایوب خان ،پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹراظہرخان جدون ،خیبرپختونخواہ کے وزیرخوراک حاجی قلندرلودھی ،ممبران صوبائی اسمبلی سردارمحمدادریس ،میاں ضیاءالرحمن ،نرگس بی بی ،سابق ڈپٹی سپیکرسرداریعقوب ،حافظ سجادقمر،مولاناچراغ الدین شاہ ،علی خان جدون ،تحریک صوبہ پوٹھوارکے چیئرمین نصراللہ جرال ،مولاناادریس حقانی ،جمعیت علماءاسلام کے رہنماءقاری عبدالکریم ،قاری محبوب الرحمن ،مولاناہارون الرشیدودیگرنے بھی خطاب کیااورشہدائے ہزارہ کی قربانی کوخراج تحسین پیش کیااوران کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کروائی گئی ، اس موقع پرایک متفقہ قراردادبھی پاس کی گئی قراردادپیش کرتے ہوئے سرداریوسف نے کہاکہ خیبرپختونخواہ اورپنچاب کی صوبائی اسمبلی کی طرف سے متفقہ طورپرپاس کی گئی قراردادوں کی روشنی میں صوبہ ہزارہ کے قیام ،بہاولپورصوبہ کی بحالی اورجنوبی پنچاب صوبے کے قیام کو آئین کی روشنی میں عمل درآمدکروایاجائے یادررہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد آئین کی رو سے صوبائی اسمبلی کی قراردادکے بعد پارلیمنٹ اس چیزکی پابندہے کہ وہ صوبے کی منشاءپرعمل درآمدکرے لہذاآج کایہ اجتماع پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں اورحکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ بجٹ سیشن کے بعد فوری طورپرصوبائی اسمبلیوں کی قراردادوں پرعمل درآمدکرکے جمہوری اورآئینی تقاضوں کو بلاتاخیرپوراکیاجائے اوراس سلسلے میں ایک قومی لائحہ عمل طے کیاگیاہے جس پرفوری عمل درآمدشروع کیاجائے گا آج کایہ اجتماع اعلان کرتاہے کہ اس سلسلے میں تمام قومی سیاسی قائدین ،جماعتوں ،سول سوسائٹی اورزندگی کے تمام شعبوں کوساتھ لے کرایک ملک گیرتحریک شروع کی جائے گی وزیرمذہبی امورسردارمحمدیوسف نے اپنے خطاب میں کہاکہ صوبہ ہزارہ کی تحریک ہزارہ کے عوا م کاآئینی ،جمہوری اورانتظامی معاملہ ہے اورہم یہ سمجھتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے آئینی مطالبات کو احتجاج اورسڑکوں کی بجائے ایوانوں میں حل کیاجائے انہوں نے کہاکہ قومی قائدین سے ملاقاتوں کے بعد صوبہ ہزارہ تحریک کے رہنماءاورعمائدین کانمائندہ وفدوزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف سے ملاقات کرے گا اورانہیں ہزارہ کے عوام کامطالبہ پیش کرے گا انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی اورسینٹ میں مرحلہ وار پوری تیاری کے ساتھ ہزارہ صوبہ کامسئلہ لے کرآئیں گے ۔تحریک صوبہ بحالی بہاولپورکے چیئرمین محمدعلی درانی نے کہاکہ پنچاب اورکے پی کے کی اسمبلیاں صوبوں کے لیے قراردادیں پاس کرچکی ہیں ان کو آئینی تقاضوں کے مطابق آگے بڑھایاجائے ہزارہ کے عوام کامطالبہ حق پرمبنی ہے اورشہداءکاخون رائیگاں نہیں جائے گا صوبائی وزیرخوراک قلندرلودھی نے کہاکہ ہزارہ صوبے کی قراردادصوبائی اسمبلی سے پاس ہوچکی ہے اوراس کے لیے ہم نے اپنی پارٹی کے سامنے یہ مﺅقف رکھا تھا کہ اگرقرارادادپیش نہ کی گئی توہم اسمبلیوں سے استعفے دے دیں گے انہو ں نے کہاکہ ہم پوائنٹ سکورننگ نہیں چاہتے بلکہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہزارہ کے عوام کوان کاحق دیاجائے۔
ہزارہ اوربہاولپورسمیت نئے صوبوں کے قیام کیلئے قومی سطح پرتحریک چلائیں گے،سرداریوسف
Apr 13, 2017