ٹریفک وارڈنز کی عدم توجیہی، ون سی ویگنوں کے عملے نے انت مچارکھی ہے

Apr 13, 2017

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جڑواں شہروں کے درمیان روٹ ون سی کی ویگنوں کے عملے نے ٹریفک وارڈنز کی عدم توجیہی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انت مچارکھی ہے۔ ان کے علاوہ شام کے اوقات میں بھی سٹارٹنگ پوائنٹ چونگی نمبر 22کینٹ کے بعد صدر میں ریلوے اسٹیشن موڑ (ٹیکسلاسٹینڈ)، سرسید چوک، ٹیپو روڈ، چاندنی چوک اور پنڈوڑہ کے ویگن سٹاپس پر سواریوں کی پک اینڈ ڈراپ کی بجائے پندرہ منٹ سے نصف گھنٹے تک سٹاپ کے ذریعے اوورلوڈنگ کو معمول بنا لیا ہے اور ٹریفک وارڈنز کی عدم توجیہی کی وجہ سے ویگن عملہ مسافروں کی صدائے احتجاج کو درخور اعتنا نہیں سمجھتا۔

مزیدخبریں