راولپنڈی (نےوز رپورٹر)آرڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے شیرپاﺅ کالونی، کمیٹی چوک راولپنڈی میں غیر قا نونی دو دکانوں اور ایک شیڈ کو مسمارکر دےاہے آرڈی اے کے عملے نے پولیس کی نفری کے ساتھ ویلکم ہوٹل کے ساتھ غیر قا نونی دو دکانوں اورشیڈ کے خلاف بھرپور آپریشن کیا پلاٹ نمبر 39شیرپاﺅ کالونی کمیٹی چوک کے مالک ملک ثاقب نعیم نے پنجاب ڈےویلےپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور بلڈنگ زوننگ اےنڈ ریگولیشن 2007 قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو غیر قا نونی دکانوں اورشیڈکو تعمےر کر رکھا تھا ڈ ا ئریکٹوریٹ میٹرو پو لیٹن و ٹریفک انجینئر نگ کی ہدا ئت پر شعبہ بلڈنگ کنٹرو ل کے سپرنٹنڈنٹ محمد اسلم شاہ، اور بلڈنگ انسپےکٹرمختار احمد نے یہ آپریشن متعلقہ تھانہ پولیس کی معاونت کے ساتھ سر انجام دیا۔ آپریشن کے دوران قواعدوضوابط کے برعکس دو دوکانوںاور شےڈکو مسمارکیا گیا ہے کمشنر راولپنڈی/ڈائرےکٹر جنرل آرڈی اے عظمت محمود نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بغیر کسی خو ف وخطر کے غیر قا نونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھیں۔
شیرپاﺅ کالونی، کمیٹی چوک میں غیر قا نونی دو دکانےں اور ایک شیڈ مسمار
Apr 13, 2017