اسلام آباد(نیوزڈیسک)روٹری کلب اسلام آباد کی جانب سے تیسویں سالگرہ منائی گئی،تفصیلات کے مطابق روٹری کلب اسلام آبادکی جانب سے اپنی تیسویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں پروین شاکر ٹرسٹ لٹریری فورم کے تعاون سے اپنے فنڈ ریزر کیلئے محفل سحر و سنگیت کے عنوان سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔روٹری کلب تعلیم اور صحت عامہ کے شعبہ میں اپنی خدمات کے عوض انسانیت کے خدمت کو جاری و ساری رکھے ہوئے ہے۔اس موقع پر ایک مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں شعراءنے اپنا کلام پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔اس موقع پر کلاسیکل میوزک کے ماہر استاد حامد علی خان نے اپنی شاندار دھنوں پر عوام کے دل موہ لئے۔اس تقریب کے اسپانسر عبداللہ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز،امریلی سٹیل،فارٹیون لیک ویو ریذیڈنسی،ای ایف یو لائف انشورنس اور آئی جی آئی انشورنس تھے۔