آکسفورڈڈ یونیورسٹی پرےس کے زیر اہتمام اسلام آباد لٹرےچر فےسٹول کل شروع ہو گا

اسلام آباد( کلچرل رپورٹر) آکسفورڈڈ یونیورسٹی پرےس کے زیر اہتمام پانچواں اسلام آباد لٹرےچر فےسٹول کل جمعہ کو مارگلہ ہوٹل اسلام آباد مےں شروع ہو گا۔اس ادبی و ثقافتی میلے میں لگ بھگ150 ممتاز پاکستانی اور بےن الاقوامی مصنفین، علمی شخصیات، صحافی اور فن کار شرکت کرےں گے۔ سہ روزہ فیسٹیول کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں اور ملکی و غیر ملکی مندوبین اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ ا س ضمن میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی مےنجنگ ڈائرےکٹر اور کراچی و اسلام آباد لٹریچرفیسٹیول کی بانی امینہ سید نے ایک پریس کانفرنس میں فیسٹیول کی تفصیلات سے آگاہ کیا، پریس کانفرنس میں جنرل (ر) طلعت مسعود، کشور ناہید، فرانسیسی سفارتخانے کے کلچرل قونصلر آندغے ڈبوسی ، ڈیوڈ بیٹرمین، شفیق الرحمن اورمعروف ادیبہ ثروت نے بھی اظہار خیال کیا۔ امینہ سید نے بتایا کہ اے جی نورانی اور عارفہ سیدہ زہرہ افتتاحی تقریب کے اہم مقرر ہوں گے جبکہ افتخار عارف، عمر شاہد حامد اور نفیسہ شاہ اختتامی تقریب سے خطاب کرےں گے۔فےسٹول مےں سےشنز کی تعداد50کے قریب ہو گی جبکہ اس مےں امریکہ، کےنےڈا،بھارت،بنگلہ دےش، اٹلی،فرانس اور جرمنی سمےت آٹھ ملکوں کے مقررین شرکت کرےں گے۔اسلام آباد لٹرےچر فےسٹول مےں گفت و شید/ انٹرویوز، پےنل کی شکل مےں بات چیت، مشاعرہ، انگرےزی مشاعرہ، ڈرامائی مطالعات، اورکتابوں کی رونمائی شامل ہو گی۔ اس کے علاوہ مصنفین اپنی تصانیف پر دستخط کرےں گے ۔ پرفارمنگ آرٹس کتب مےلہ، اور مزید دلچسپ پروگرام بھی اس فےسٹول کا حصہ ہوں گے، اہم مقررین مےں رضا ربانی، افراسیاب خٹک، سینیٹراعتزاز احسن، اختر بلوچ، عبدالستار، انور مقصود، علی اکبر ناطق، اشرف جہانگیر قاضی،امر دیپ سنگھ، عطا الحق قاسمی، بلین مرچنڈ ،بشریٰ گوہر، چارلس کےنےڈی،فےصل ذکا،آئی اے رحمان، افتخار عارف، عشرت حسےن، قےصر بنگالی، کشور ناہید، معید پیرزادہ، محمد حنیف، مجاہد برےلوی، نفیسہ شاہ، نثار اے مےمن، رےحان شےخ، سردار محمد مسعود خان، شبنم، شہناز وزیرعلی، سرمد کھوسٹ،سسی پلےجو،ثمینہ احمد،شےری رحمان، سلطانہ صدیقی ،تےمور رحمان،طلعت مسعود اور زہرہ نگاہ شامل ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن