عام شہریوں کوبنیادی حقوق ”دن “منانے سے حاصل نہیں ہونگے

Apr 13, 2017

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ عام پاکستانی شہریوں کوبنیادی حقوق قرارداد پاس کرنے یا ”دن “منانے سے حاصل نہیں ہوں گے بلکہ اس کے لئے اقتدار کے ایوانوں میں براجمان حکمرانوں، ریاستی اداروں کے سربراہان اور سرکاری حکام کو خلوص نیت کے ساتھ عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے آئین و قانون کی بالادستی کیلئے ”یوم دستور“ منانے پر سینیٹ کے چیئرمین میاں محمد رضا ربانی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے چیئرمین سینیٹ کو تہینتی ارسال کردہ خط میںآپکی توجہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بنیادی حقوق کی پامالی کی طرف دلانا چاہتی ہوں ۔ اسی سال 2017 کے اوائل میں سابق امریکی صدر باراک اوبامہ اپنی سبکدوشی سے قبل عافیہ کو صدارتی معافی کے ذریعے رہا کرنے پر آمادہ تھے۔ سابقہ دور حکومت میں امریکی جاسوس ریمنڈڈیوس کو چھوڑنے کے موقع پر عافیہ کی واپسی کا ایک نادر موقع گنوادیا گیا تھا اور موجودہ حکومت نے ایک خط نہ لکھ کر یہ موقع گنوایا ہے۔ اب امریکی حکومت اپنے جاسوس شکیل آفریدی کی واپسی چاہتا ہے جس کے لئے خفیہ مذاکرات کا عمل جاری ہے ۔میں امید کرتی ہوں کہ سینیٹ عافیہ کی وطن واپسی کیلئے آئینی کردار ادا کرے گی۔

مزیدخبریں