کلبھوشن کی سزاکااعلان،عزیربلوچ کو تحویل میں لیناخوش آئندہے،احمد لدھیانوی

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) دفاع پاکستان کونسل اور تحفظ حرمین کونسل کے مرکزی رہنماءقائد اہل سنت علامہ محمد احمد لدھیانوی نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادوکے سزائے موت کے فیصلہ کوخوش آئندقراردیا جبکہ ساتھ ہی پڑوسی ملک کیلئے جاسوسی کرنے والے بدنام زمانہ دہشتگرد عزیربلوچ کو تحویل میں لینے پرافواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کیا۔علامہ لدھیانوی نے اےک بےان مےں کہا کہ ہم نے ہمیشہ سے یہی مطالبہ کیا ہے کہ ملکی سلامتی کے ادارے اصل دہشتگردوں کوگرفتارکرکے سخت ترین سزا دیں تاکہ انصاف کے تقاضہ پورے ہوسکیں ۔انہوں نے کہاکہ پرامن مذہبی طبقہ کے خلاف کاروائیوں سے اصل دہشتگردوں کو تقویت ملتی ہے ۔جمہوریت کے علمبرداریہ بتلائیں کہ مذہبی طبقہ کوہراساں کرنا اور مذہبی آزادی چھین کریکطرفہ کاروائیاں کرناکہاں کاانصاف ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...