لاہور( این این آئی )وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ٹیکس نادہندگان کو اس سال جولائی کے بعد ملک میں پلاٹ نہیں خریدنے دیئے جائیں گے،اقتصادی اصلاحاتی پیکیج سے ملک کے ملازمت پیشہ متوسط طبقے کو فائدہ ہوگا ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ زیادہ افراد خصوصاً ملک کے ٹیکس نادہندہ متمول طبقے کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اعلان کیا گیا ہے۔اقتصادی اصلاحاتی پیکیج سے ملک کے ملازمت پیشہ متوسط طبقے کو فائدہ ہوگا اور ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کیا جاسکے گا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ٹیکس نادہندگان کو اس سال جولائی کے بعد ملک میں پلاٹ نہیں خریدنے دیئے جائیں گے۔