نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی تین درخواستیں غیرمو¿ثر ہونے پرخارج

Apr 13, 2018

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی تین الگ الگ درخواستیں غیر مو¿ثر ہونے کی بنیاد پر خارج کردی ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی تین الگ الگ درخواستوں کی سماعت کی۔ نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی دو درخواستیں ڈی جی سول ایوی ایشن کی تقرر کے خلاف دائر کی گئی تھیں جن میں نواز شریف پر عدالتی فیصلے کے برعکس ائیر مارشل ریٹائرڈ خالد قریشی کو ڈی جی سول ایوایشن لگانے جانے کا الزام تھا۔ درخواستیں محمود اختر نقوی اور پاکستان ائیر لائن پائلٹ ایسوی ایشن نے دائر کر رکھی تھی جبکہ نواز شریف کے خلاف تیسری درخواست شاہد اورکزئی نے دائر کر رکھی تھی۔
درخواستیں خارج

مزیدخبریں