مظفر آباد(صباح نیوز)نیلم جہلم ہائیڈرل پاور منصوبہ مکمل ہو گےا ہے ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج جمعہ کو منصوبے کاباقاعدہ افتتاح کریں گے۔نیلم جہلم پاور ہاﺅس نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی۔ نیشنل گرڈ کو بجلی کی ترسیل شروع کر دی ہے ۔ منصوبہ دس سال میں مکمل ہوا ہے۔ منصوبے کا سنگ بنیاد 2008 میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے رکھا تھا۔ منصوبہ2014 میں مکمل ہونا تھا لیکن پاکستان میں سیاسی عدم استحکام وجہ سے منصوبہ پر کام سست روی کا شکار رہا جس کی وجہ سے چار سال کی تاخیر کے ساتھ 250 ارب روپے اضافی خرچ ہوئے ہیں۔ نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پروجیکٹ پاکستان کا تیسرا بڑا منصوبہ ہے جس سے سستی بجلی کی پیدوار شروع ہو گئی ہے۔ بجلی گھر کے اندر چار یونٹ نصب کئے گئے ہیں۔ تین یونٹ مسلسل چلیں گے جن سے969 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گئی ابتدائی طور پر ایک یونٹ سے بجلی کی پیدوار شروع کی گئی ہے ۔ جون تک تین یونٹ فعال ہو جائیں گے جبکہ چوتھا یونٹ کی کسی بھی ایمرجنسی کے لئے ایڈیشنل رکھا جائے گا۔واپڈ کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے ملک میں بجلی کا شارٹ فال کم ہونے کے ساتھ سستی بجلی کی فراہمی ممکن ہو جائے گی۔ فی یونٹ حکومت کو 80 پیسے سے کم پڑے گا۔ روزانہ 15 کروڑ کی آمدن ہو گی۔
نیلم جہلم منصوبہ
نیلم جہلم ہائیڈرل پاور منصوبہ مکمل وزیراعظم آج باقاعدہ افتتاح کریں گے
Apr 13, 2018