جمیکن اتھلیٹ یوسین بولٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں گلیمر پیدا کر دیا

Apr 13, 2018

گولڈ کوسٹ (سپورٹس رپورٹر) جمیکن اتھلیٹ یوسین بولٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں گلیمر پیدا کر دیا ۔ وہ گزشتہ روز پہلے تو ہوٹل میں قیام کرتے رہے اور بعد ازاں کامن ویلتھ گیمز کے مقابلے دیکھنے کیلئے آئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ انہوں نے نیوز کانفرنس کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ کیا وہ ماضی کا حصہ بن گیا او رمستقبل کے بارے میں سوچ رہا ہوں ۔ کامن ویلتھ گیمز ہر کسی کیلئے بہت اہم ہوتے ہیں مگر فیصلہ اپنا ہی ہوتا ہے ۔ ٹوکیو اولمپکس 2020ءکے حوالے سے کہا کہ میری شرکت کے بارے میں کچھ کہنا غلط ہے ۔ میں شریک نہیں ہونگا۔

مزیدخبریں