گولڈ کوسٹ (سپورٹس رپورٹر) نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو کامن ویلتھ گیمز ویمنز ہاکی کے سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں کوئی گول نہ کرسکیں ۔ پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر نیوزی لینڈ نے انگلش ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی ۔ انگلینڈ ویمنز ٹیم اب کل کانسی کے تمغہ کیلئے میدان میں اترے گی ۔ نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم گولڈمیڈل کیلئے کل آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم کا مقابلہ کریگی ۔ پوزیشن میچوں میں ویلز نے گھانا کو شکست دے کر نویں پوزیشن حاصل کی ۔ سکاٹ لینڈ نے ملائیشیا کو شکست دے کر ساتویں پوزیشن اپنے نام کرلی ۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی مینز ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل بھی آج کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کو میچ کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے ۔
ویمنز ہاکی : نیوزی لینڈ انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
Apr 13, 2018