لاہور (نمائندہ سپورٹس)قومی کرکٹرزکے بعد ہاکی پلیئرزکی فٹنس کی جانچ کا عمل بھی شروع ہوگیاہے۔کراچی میں آٹھ انٹرنیشنل ہاکی پلیئرز کے یویو ٹیسٹ لئے گئے۔ کھلاڑیوں نے یویو ٹیسٹ کو فٹنس کیلئے بہترین قراردیا۔کراچی میں ہاکی پلیئرزکی فٹنس کاامتحان ہوا۔کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کو دیرآید درست آید قراردیا۔کوالیفائیڈ کوچ کاکہناتھاکہ کھلاڑیوں کیلئے سخت ڈائٹ پلان رکھاجاتا ہے۔ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے ساڑھے اٹھارہ پاسنگ مارکس رکھے گئے۔سمیع اللہ نے سب سے زیادہ اکیس مارکس حاصل کیے۔
قومی کرکٹرزکے بعد ہاکی پلیئرزکی فٹنس کی جانچ کا عمل بھی شروع ہوگیا
Apr 13, 2018