اشرف آصف جلالی کی گاڑی پر حملہ‘ پتھراﺅ‘ ٹائر برسٹ کر دیئے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مذہبی جماعت کے کارکنوں نے تحریک لبیک یارسول اللہ کے چیئرمین ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی گاڑی پر حملہ کردی، فیض پور انٹرچینج پر ان کی گاڑی کے ٹائر برسٹ کردیئے اور پتھراﺅ کیا تاہم ڈاکٹر اشرف آصف جلالی بال بال بچ گئے، حملہ آوروں نے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی منڈی بہاﺅالدین کانفرنس میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ فیض پور انٹر چینج پر مذہبی جماعت کے کارکنوں نے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی گاڑی کی نشاندہی کرکے ان پر حملہ کردیا اور ان کی گاڑی کے ٹائر برسٹ کردیئے۔ دریں اثناءوہاں موجود بعض افراد نے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کو گاڑی سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔
حملہ

ای پیپر دی نیشن