سندھ کی طرح پنجاب میں بھی سیاسی اتحاد بنانا چاہتے ہیں‘ پیرپگاڑا

Apr 13, 2018

لاہور(صباح نیوز)فنکشنل لیگ اور جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگاڑا نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب والوں کو صوبہ ملنا حق ہے، سندھ کی طرح پنجاب میں بھی سیاسی اتحاد بنانا چاہتے ہیں۔ بلخ شیرمزاری سے ملاقات کے بعد فن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر پگارا کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب والوں کوصوبہملنا حق ہے جنوبی پنجاب صوبے کے مطالبے پر یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں ۔ اگر جنوبی پنجاب صوبہ بن جائے تو بہاولپور کو صوبے کا ہیڈکوارٹر بنا دیا جائے۔ ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چار سال سے نوازشریف سے فون پر بھی رابطہ نہیں ہوا۔ نوازشریف کا فون آیا تھا لیکن گھر پر نہیں تھا، اگر شہبازشریف چائے پینے کراچی آئیں گے تو انکار نہیں کروں گا۔ نواز شریف کی کیسز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدالت سے کیا فیصلہ آتا ہے مجھے نہیں پتا، اگرنوازشریف کو سزا ہوجاتی ہے تو تب بھی مسلم لیگ کی حکومت دیکھ رہا ہوں۔
پیرپگاڑا

مزیدخبریں