بیورو چیف: طاہر منیر طاہر
جب میں خیبر پختونخواہ کا وزیراعلیٰ بنا تو یہاں کے حالات بہت خراب تھے۔ تمام ادارے بشمول پولیس، صحت ، تعلیم و دیگر تقریباً مردہ ہو چکے تھے۔ ان کی کارکردگی نااہلی کی حد تک خراب تھی۔ خیبر پختونخواہ کے عوام ان اداروں کی صفرکارکردگی کی وجہ سے بے حد پریشان اور مایوس تھے لیکن جب سے پاکستان تحریک انصاف نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں حکومت سنبھالی ہے ان اداروں میں بہت بہتری آئی ہے جو سب کو نظر بھی آرہی ہے اور لوگ مطمئن بھی ہیں۔ ہمیں ان اور دیگر اداروں کو درست کے لئے کافی ہمت، محنت اور تگ و دو کرنا پڑی۔ ان خیالات کا اظہار صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے گزشتہ دنوں دوبئی میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے کیا جس میں وہ مہمان خصوصی تھے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے نوجوانوں نے باہمی اشتراک سے یہ تقریب منعقد کی جس میں پاکستان بزنس کونسل دوبئی کے صدر احمد شیخانی ، قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی کے پاسپورٹ قونصلر ریاض الوہاب ، ڈاکٹر عمران ، عزیز اللہ خان ، چودھری شاہد نذیر ، حلیم شاہ ، چودھری نوید، چودھری عبید اللہ ، امجد اقبال امجد،محمد شریف آفریدی ، شاہسوار خان، راجہ راشد علی، شیخ عاطف، عمران اکبر، صوفی محمد عمران، وقار احمد، عبدالمجید خان، سید ارسلان، ناصر خاں، اسلم وزیر، ایاز خان ، عبدالرزاق ، عرفان افسر اعوان ، حاجی میرحسن ، ڈاکٹررحمینہ ظفر، کامران ریاض، عمران چودھری اور پروفیسر نثار احمد کے علاوہ متعدد کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کو PTI امارات کی طرف سے ایک یادگاری شیلڈ پیش کی گئی جبکہ PTI یو اے ای میں مثالی کام سرانجام دینے پر کچھ کارکنوں کو بھی تعریفی اسناد سے نوازا گیا ۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں ہر لحاظ سے کارکردگی بہتر رہی ہے تمام ادارے اب درست سمت میں کام کر رہے ہیں اور عوام الناس بھی مطمئن ہیں ۔ پرویز خٹک نے کہا کہ صوبہ میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل اور اداروں کو بہتر اداروں کو بہتر بنانے کا سارا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے ، جنہوں نے ذاتی توجہ سے صوبہ کے حالات کو بہترکیا۔ پی ٹی آئی 2018ء کے انتخابات میں مثالی کامیابی حاصل کرے گی اور نہ صرف خیبر پختونخواہ میں مزید بہترکام کرے گی بلکہ پورے پاکستان میں حکومت کرکے تبدیلی کی عظیم لہر لائے گی۔ پرویز خٹک نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی ممبر شپ بڑھائیں اور الیکشن کی تیاری کریں انشاء اللہ 2018ء کے انتخابات میں جیت PTI کی ہی ہوگی ۔