بیورو چیف: عبدالشکور ابی حسن
پاکستان بزنس سینٹر کویت کے زیر اہتمام کویت میں پاکستان مصنوعات کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا،یہ پروقار تقریب مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی۔ جس میں پاکستان سے کویت کے دورے پر آئے والے مئیر لاہور کرنل(ر) مبشر جاوید، UK,USAمیں معروف تاجر نعیم ملک،کویتی تاجر عبداللہ سلمان،محمد عارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل،کویتی وعرب کے تاجرحضرات اور ایشئن کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب کے میزبان حافظ محمد شبیر ڈائریکٹر پاکستان بزنس سینٹر کویت نے معزز مہمانان،کرنل(ر) مبشر جاویدمیئر لاہور،عبداللہ سلمان ڈائریکٹر جمعی? الجابری?،معروف کویتی تاجر عبداللہ العبید، معروف تاجر موسی بولاند، خالدہ الغلاف، مشاعل الایسوسی صدر کویت بزنس وویمن، یوکے اینڈ یو ایس اے میں معروف تاجر نعیم ملک اوریوکے سے تشریف لائے تاجر محمدشہزاد بھٹی کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر مصنوعات کا کویت میں باقاعدہ افتتاح کیا،تقریب کی کمپیئرنگ کے فرائض سہیل یوسف نے بڑی خوبصورتی سے انجام دئیے۔ انہوں نے مئیر لاہورکرنل (ر) مبشر جاوید،کویتی تاجروں،یو کے سے آنے والے ممتاز بزنسمین نعیم ملک،محمد عارف بٹ کو خوش آمدید کہا،کارروائی کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت حافظ عامر شبیر نے حاصل کی،نعت رسول اکر م ? فیروز خان نے بڑے پرسوز انداز سے پیش کی۔ تقریب کے کمپیئر سہیل یوسف نے ابتدائی کلمات میں کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا کی 26 ویں بڑی معیشت ہے،حافظ محمد شبیر ڈائریکٹر پاکستان بزنس سینٹر کی پاکستان سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں وہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی مصنوعات کویت میں متعارف کرانا چاہتے ہیں تاکہ دیار غیر میں وطن عزیز کا بہتر امیج قائم کرسکیں،وہ قرشی مصنوعات، آلات جراحی کے بعد آج مچلز مصنوعات کو کویت میں لانچ کر رہے ہیں،پاکستان بزنس سینٹر کویت کے سینئر منیجر راجہ ظفر نے مچلز مصنوعات کے بارے میں پریزنٹیشن دی،انہوں نے کہا کہ وہ ساگ،پالک پنیر،مختلف ساسز،املی،سبز مرچ کی چٹنی اور دیگر کئی مصنوعات متعارف کر رہے ہیں جسکا سارا کریڈٹ حافظ محمد شبیر کو جاتاہے، مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کو دعوت خطاب دی گئی،انہوں نے سب سے پہلے لاہور شہر کا تعارف کرایا،انہوں نے کہا کہ حکومت صنعت اور مصنوعات کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے،ملک کو حافظ شبیر جیسے لوگوں کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ وہ کویت میں قیام کے دوران اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملیں گے،وہ وقت دور نہیں جب پاکستانی ویزوں پر پابندی ختم ہوگی اور زیادہ سے زیادہ پاکستانی کویت آئیں گے وہ کویتی،عرب اور خواتین بزنس پرسنز کا شکریہ ادا کرتے ہیں اورانہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حافظ محمد شبیر کویت میں پاکستان کا سافٹ امیج قائم کرنے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں اس لئے حکومت پاکستان نے انہیں اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب مقرر کیاہے جبکہ ہمیں فخر ہے کہ وہ پاکستان ٹوورازم کے فروغ کیلئے بھی ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ کرنل(ر) مبشر جاوید،جو اسی دن لاہور سے کویت پہنچے تھے،خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کیلئے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ وہ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے مخاطب ہیں،کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی عظیم کمیونٹی ہے،یہ ان کا کویت کا پہلا دورہ ہے وہ یہاں اکر بڑے متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور ایک خوبصورت شہر ہے,یہ باغوں کا شہر ہے، یہ یونیورسٹیوں،خوبصورت سڑکوں کا شہر ہے،لاہور اپنی میزبانی کے حوالہ سے بھی بیمثال ہے،انہوں نے کویتی و عرب بزنسمینوں کو دعوت دی کہ وہ لاہور تشریف لائیں،ان کی میزبانی کر کے بڑی خوشی ہوگی،انہوں نے کہا کہ یہ جنگوں کا نہیں معیشت کا دور ہے،اج کے دور میں ترقی یافتہ ملک اسے قرار دیا جاتا ہے جس کی معیشت مضبوط ہے،پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بڑا کام کر رہا ہے زراعت کے شعبہ میں پاکستان بڑی تیزی سے ترقی کر رہا ہے،اب وہاں بجلی موجود ہے،پاکستان زیتون،سٹرابری چیری بھی پیدا کر رہا ہے اوربرامد کر رہا ہے۔پاکستانی آم دنیا میں سب سے بہتر ہیں،دیگر پھل اور سبزیاں بھی برآمد کر رہے ہیں ایک روز پہلے انہوں نے لاہور چیمبرز آف کامرس سے تین گھنٹے تک ملاقات کی،ہم تجارت کے فروغ کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عرب ممالک کی روایات مشترک ہیں،انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانیوں کیلئے کویتی ویزے جلد دوبارہ کھل جائیں گے اور وہ یہاں آکر کویت کی بہتری کیلئے کام کریں گے،انہوں نے پاکستان تجھے سلام اور کویتی قوم زندہ باد کے نعروں کے ساتھ اپنی تقریر کا اختتام کیا۔برطانیہ سے تشریف لانے والے پاکستانی بزنسمین نعیم ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حافظ محمد شبیر کو کویت میں مچلز مصنوعات متعارف کرانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں پاکستانی مصنوعات کوخلیج میں متعارف کراکیبڑا کارنامہ انجام دیا،اوورسیز پاکستانی انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے کریں گے۔ ممتاز کویتی بزنسمین عبداللہ سلمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا پاکستان کے صحت افزائ مقامات کی سیر کی پاکستان بہت خوبصورت اور محفوظ ملک ہے، وہ حافظ محمد شبیر کے بڑے شکر گزار ہیں،جیسا کہ لارڈ مئیر لاہور نے کہا کہ وہ انہیں پاکستان کے ہر شہر میں خوش آمدید کہیں گے،وہ پاک کویت دوستی کے فروغ کیلئے کام کرتے رہیں گے،کویت میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کا کریڈٹ حافظ محمد شبیر کو جاتاہے،وہ مچلز مصنوعات کے افتتاح پر حافظ محمد شبیر اور پاکستان بزنس سنٹر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،عبداللہ سلمان نے مزید کہاکہ میں فخر محسوس کررہا ہوں کہ میں اپنے آپ کو پاکستانی سمجھتا ہوں اور پاکستانی بھائیوں کو کویتی سمجھتا ہوں۔ پاکستان بزنس کونسل کے صدر محمد عارف بٹ نے خطاب کر تے ہوئے حافظ محمد شبیر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مچلز مصنوعات کا کویت میں متعارف کرایا جانا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے،وہ ان کی کامیابی کیلئے دعاگوہیں دعاگوہیں۔تقریب کے میزبان حافظ محمد شبیر نے انگریزی،عربی اور اردو میں خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ وہ ہال میں موجود تمام شرکائکا شکریہ اداکرتے ہیں،اپ سب کی موجودگی میں ہم مچلز مصنوعات کا افتتاح کر رہے ہیں،انہوں نے اعلان کیا کہ انشااللہ رمضان المبارک سے پہلے مچلز مصنوعات کویت کی تمام جمیعہ اور اسٹورز پر دستیاب ہونگی،اس سے پہلے ہم قرشی کا افتتاح کر چکے ہیں،یہ سب پاکستان بزنس سنٹر کی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے،آپ سب پاکستان اور پاکستانی مصنوعات کو فروغ دے رہے ہیں،کویت میں کسی بھی شاپنگ مال پر چلے جائیں میڈ ان پاکستان اشیائ ملیں گی۔