اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت اسلام آباد میں مریم نواز کے وکیل امجد پرویز اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان تلخ کلامی‘ پراسیکیوٹر افضل قریشی نے کہا آپ سوال کے بعد تبصرہ نہ کریںامجد پرویز نے کہا میں سوال کر رہا ہوں تبصرہ نہیں کر رہا اس پر افضل قریشی نے کہا کہ حضور والا یہاں جلسہ نہیں ہو رہا بلکہ عدالت ہے آپ کے پیچھے لوگ کھڑے ہیں انہیں پتہ ہونا چاہئے یہ جلسہ گاہ نہیں آپ سوال کر کے ان لوگوں سے کمیشن لیتے ہیں اور پھر تبصرہ کرتے ہیں اس پر امجد پرویز نے کہا افضل قریشی صاحب آپ کی خبر آج اخبار کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں آپ نے عمران خان کی شادیوں کا تذکرہ کیا تھا۔
تلخ کلامی