لاہور(آئی اےن پی) پیر پگاڑا نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کو گر ےنڈ اپوزےشن الائنس مےں شر کت کی دعوت دےدی ‘جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے انتظامی بنےادوں پر ملک کے دےگر صوبوں مےں نئے صوبے بنانے کی بھی حماےت کر نے کا اعلان کر دےا جبکہ پیر پگاڑا نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کو منفی کر دیا گیا تب بھی پنجاب میں مسلم لیگ کی حکومت بنے گی جبکہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذنے کہا کہ نوازشر یف کو جنوبی پنجاب مےں خوش آمد ےد کہنے والا کوئی نہےں دونوں بڑی جماعتوں نے جنوبی پنجاب کے معاملے پر عوام کو گمراہ کیاہے ۔گزشتہ روز مسلم لےگ (ف) کے سربراہ پیر پگاڑانے جنوبی پنجاب محاذ کے صدر خسرو بختےار اور نصر اللہ درےشک سمےت انکے دےگر قائدےن سے ملاقات کی اور انکو (ق) لےگ اور دےگر جماعتوں پر بنائے جانےوالے گر ےنڈ اپوزےشن الائنس مےں شر کت کی دعوت دی جبکہ مشتر کہ پر ےس کانفر نس مےں خسر وبختےار نے کہا کہ اب بھی وقت ہے صوبے کے حوالے پارلےمنٹ سے آئینی ترمیم کریں ورنہ آئندہ الیکشن (ن) لےگ کوجنوبی پنجاب میں خوش آمدید کہنے والا کوئی نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سےنٹ اور پنجاب اسمبلی سے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی قرار داد منظور ہو چکی ہے لےکن اگر حکومت اب قومی اسمبلی سے اس قرار داد کو منظور نہےں کرتی تو آنےوالی اسمبلی کو دوبار ہ پنجاب اسمبلی اور سےنٹ سے اس قراردادکو منظور کرنے کےساتھ ساتھ قومی اسمبلی سے بھی منظور کر نا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر ےک انصاف والوں نے بھی ہمارے موقف کی حماےت کر دی ہے۔(ن) لےگ کی واپسی کا اب سوال ختم ہو چکا ہے اب جنوبی پنجاب صوبہ بنے گا وہاں ہی نئی سےاست ہوگی ۔(ن) لےگ سمےت اپوزےشن کی دےگر جماعتوں سے بھی رابطے ہےں جو ہمارے اتحاد کا حصہ بنےں گے۔پیر صاحب پگاڑا نے کہا کہ زمینی حقائق بتا رہے کہ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں مسلم لیگ پنجاب کامیابی ہوگی ہم کوشش کر رہے ہےں کہ اگر اےک ہم دوسرے کی پارٹی مےں ضم نہےں ہوسکتے توہم اتحاد تو کر سکتے ہےں اس کے ذرےعے ہم حکومت پر دباﺅ ڈال سکتے ہےں اور مےں اس کےلئے ہر قر بانی دےنے کو تےار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب بن جائے تو بہاولپور کوصوبے کا ہیڈ بنائیں گے ،گرینڈ الائنس کے لیے مسلم لیگ ن کے باغی لوگوں کو اس پلٹ فارم سے الیکشن لڑنے کی دعوت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب محاذ والوں نے ہمےں اپنے گھر آنے کی دعوت دی ہے اور ہم انکی عوت قبول کرتے ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کے خلاف اپوزےشن کی جو گر ےنڈ الائنس بنائی ہے ہم اس پر آج بھی کھڑے ہےں اور اسکے مطابق پےپلزپارٹی کے خلاف سندھ مےں بھرپور الےکشن لڑ ےں گے اور ہم اپنے مطالبات سے کسی صورت پےچھے نہےں ہٹےں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاز والوں نے سوچنے کےلئے وقت مانگا ہے ہمےں ےقےن ہے کہ معاملات بہتر انداز مےں آگے بڑ سکےں گے ۔پیر پگاڑا نے کہا ہے کہ پنجاب میں آئندہ حکومت بھی (ن) لیگ کی بنتی نظر آتی ہے۔ شہباز شریف سندھ آئے اور ملنے کی خواہش کی تو ان سے ضرور ملوں گا۔ پنجاب میں (ن) لیگ کے پاس اتنے لوگ ہیں انکو ہماری ضرورت نہیں مگر انکے ساتھ اب اتحاد ہو سکتا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ جب کوئی دعوت دیگا تو پھر ہی اپنا کوئی فیصلہ کریں گے۔جہاں تک نواز شریف کیساتھ رابطوں کا تعلق ہے تو چار سال کے دوران میرا نواز شریف کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ بھی نہیں سینٹ انتخابات کے دوران ان کا ایک بار فون آیا مگر میں گھر نہیں تھا۔
پیر پگاڑا