کوئٹہ(بیورو رپورٹ)سپریم کورٹ رجسٹری میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پولیس اہلکار کو 23سال بعد مقدمے میں بری کردیا جبکہ بچے کو اغواءکر نے والے ملزم کی سزا کو برقرار رکھنے کے احکامات بھی جاری کردئےے گئے۔ عدالت نے 23سال قبل محکمہ جاتی انکوائری کے بعد معطل کئے جانے والے ہیڈ محرر کالہ خان کو 23سال بعد بری کر نے کے احکامات جاری کردئےے۔ عدالت نے بچے کے اغواءمتعلق کیس میں ملزم غوثہ بخش کی سزا برقرار رکھنے کا بھی حکم دیا۔
اہلکار بری