;پنجاب کے 3 صوبے بنانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Apr 13, 2018

لاہور(وقائع نگار خصوصی) پنجاب کو تین صوبوں میں تقسیم کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ درخواست میں پنجاب کی تقسیم کو وقت کی ضرورت قرار دیا گیا ہے۔مقامی وکیل رانا علم الدین غازی ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی جس میں صوبہ پنجاب کو تین صوبوں میں تقسم کرنے کی تجویز دی گئی ہے. درخواست گزار کے مطابق پنجاب کے محروم طبقے میں وسائل کی مساوی تقسیم اور سیاسی حقوق کے لیے پنجاب کی تقسیم وقت کی ضرورت ہے درخواستگزار نے الزام لگایا کہ صوبہ پنجاب میں مفاد کی خاطر نئے صوبے نہیں بنائے گئے۔ پنجاب کو بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی میں تقسیم کیا جائے۔
3 صوبے

مزیدخبریں