پشاور(بیورورپورٹ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کو معاﺅنت فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 14سال قید اور جائیدا د ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔استعاثہ کے مطابق ملزم فضل الرحمن سکنہ یکہ غنڈ حال ٹیوب ویل کورونہ متھرا پشاور پر الزام ہے کہ 20مئی 2016 کو کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو تین خودکش حملہ آوروں کے نعشوں کی اطلاع ملی جس پر کار وائی کرتے ہوئے پولیس نے تینوں خودکش حملہ آوروں سے خود کش جیکٹس نکا ل کر ناکا رہ بنا دیئے اور موقع پر پڑا اسلحہ ، کارتوس اور زیمکو موٹر سائیکل قبضہ میں لے لی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کردی جس کے بعد دوران تفتیش معلوم ہوا کہ موٹر سائیکل ملزم فضل الرحمن کے نام پررجسٹرڈ تھی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا ۔ گزشتہ روز فاضل جج نے سماعت مکمل ہونے کے بعد ملزم کو14سال قید اور جائیداد سرکاری تحویل میں لینے کے احکامات جاری کردیئے اور ساتھ ہی ملزم کو دفعہ 382Bکا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ کی سماعت کے دوران حراست کو قید میں شمار کیا ۔
14سال قید
دہشت گردوں کو معاﺅنت فراہم کرنے پرگرفتار ملزم کو 14سال قید
Apr 13, 2018