محبت رسولؐ کے دعویداروں کا صادق، امین کی اصطلاح کا مذاق اڑانا غلط ہے:حافظ ادریس

Apr 13, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ ادریس نے منصورہ ہسپتال سٹاف کے ہفتہ وار درس قرآن میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ امانت کی ادائیگی اور عہد کی پابندی دین و ایمان کی بنیادی شرائط ہیں۔ ایک بندہ مومن کبھی بددیانتی نہیں کرسکتا ۔ نبی کریمؐ نبوت سے قبل بھی پوری قوم کے درمیان امین اور صادق کے طور پر مشہور تھے۔ ہم آج ایک ایسی صورتحال میں گرفتار ہیں کہ نبی پاکؐ سے محبت کے دعوے بھی کرتے ہیں اور امین و صادق کی پاکیزہ اصطلاح کا مذاق بھی اڑایا جاتا ہے۔

مزیدخبریں