لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ صوبے کی امن و امان کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے عوام کی جان و مال اور عزتیں محفوظ نہیں ہیں پولیس چوروں کے تحفظ پر معمور ہے دن بہ دن معصوم بچیوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ زینب کے قاتل کو آج عبرتناک کا نشان بنایا ہوتا تو آئندہ کسی کو بھی ایسا شرمناک فعل کرنے کی جرات پیدا نہ ہوتی معصوم بچیوں سے زیادتیوں کے حوالے سے سخت قوانین بنائے جائے نہایت افسوس سے کہنا پڑتا ہے قصور میں 250 بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا۔