بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہئے:لیاقت بلوچ

Apr 13, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ بیرون ملک پاکستانیو ں کو عام انتخابات میں ووٹ کا حق لازماً ملنا چاہیے ۔ سپریم کورٹ میں یہ معاملہ زیر التواء ہے ۔ انتخابی اصلاحات کا پارلیمانی کمیٹی بھی فیصلہ نہ کرسکی ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور پارلیمنٹ خود مختار ادارے ہیں ، انہیں معلوم ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق کا احترام کیا جائے۔ اس عمل میں جو مشکلات اور رسک ہیں وہ بھی واضح ہیں۔2018 ء کے انتخابات سے پہلے الیکشن کمشن بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا طریقہ کار تجویز کرے اور پارلیمنٹ کھلی بحث کے بعد فیصلہ کردے۔ انہوںنے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کی سپریم کونسل کے اجلاس میں بھی اس معاملہ پر غور کیا جائے گا۔

مزیدخبریں