ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں کالجوں، یونیورسٹیوں کے طلبہ کے مابین کلام اقبال ترنم سے سنانے کا مقابلہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان میں جاری ’’تقریبا تِ یوم اقبال‘‘ سلسلہ میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کے مابین کلامِ اقبال ترنم کے ساتھ سنانے کا مقابلہ ہوا۔ منصفین کے فرائض الحاج حافظ مرغوب ہمدانی اور حسن نظامی نے انجام دیئے۔ کشمیری رہنما مولانا شفیع جوش نے کہا علامہ اقبال نے قرآن پاک سے رہنمائی لے کر شاعری کی ہے ۔ انہوںنے مسلمانان برصغیر کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور انہیں امید اور حوصلے کا پیغام دیا ہے۔ طالبات کے مابین ہونے والے مقابلے میں سحر رباب نے اول، جویریہ ارشد اور سحرش سعید نے مشترکہ طور پردوم جبکہ حمائل شرین اور رمشا جمیل نے مشترکہ طور پر سوم پوزیشن حاصل کی، ہانیہ مرزا اور کنول مجید کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طلبا کے مابین ہونے والے مقابلے میں نذر عباس نے اول،حذیفہ اشرف نے دوم اور محمدسالار نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ سید شاکر اور سید فضل عباس کو خصوصی انعام کا حق دار قرار دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...