پاکستانی طالبات ہر شعبے میں نمایاں مقام حاصل کئے ہوئے ہیں: حبیب اکرم

Apr 13, 2018

لاہور (پ ر) صحافی حبیب اکرم نے کہا ہے کہ ہماری طالبات ہر شعبے میں نمایاں مقام حاصل کئے ہوئے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب یہ مستقبل میں ملک کا نام روشن کریں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہونے والی یونیک گرلز کالج کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر طالبات نے مختلف نغمے، خاکے اور پرفارمنسز پیش کیں جن کو ناظرین نے سراہا حبیب اکرم نے کہا کہ جن معاشروں میں طالبات پڑھائی کے ساتھ ساتھ دیگرشعبوں میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کرتی ہیں اسے معاشروں میں ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں لڑکیوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے سے شرح خواندگی بھی بڑھے گی ۔ ریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر امجد علی خان نے کہا کہ طالبات میں جذبہ مسابقت کے فروغ سے ناصرف ان میں تعلیم کا رحجان عام ہوگا۔

مزیدخبریں