چیف جسٹس حکمرانوں کے بیرون ملک علاج پرپابندی لگا دیں تو ہسپتالوں کی حالت بدل سکتی ہے:اشرف بھٹی

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اگر چیف جسٹس آف پاکستان حکمرانوں اور ملک بھر کی بیورو کریسی کے بلا ضرورت بیرون ممالک سے علاج کروانے پر پابندی عائد کردیں تو ان کے اس صرف ایک آرڈر سے ہی پاکستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی صورت حال خود بخود ہی ٹھیک ہو جائے گی کیونکہ جب تک حکمران اور سرکاری افسران ان سرکاری ہسپتالوں سے اپنا علاج معالجہ نہیں کروائیں گے تو تب تک ان ہسپتالوں کی حالت ٹھیک نہیں ہو سکتی جب کسی صوبے کے سیکرٹری ہیلتھ کو یا ملک کے حکمران کو کسی سرکاری ہسپتال کے ملازمین کی نازیبا گفتگو سننا پڑے گی اور اسے اپنے ٹیسٹوں کے لئے جب لمبی لمبی لائنوں میں کھڑا ہونا پڑے گا تو پھر اس کو اندازہ ہو گا کہ ایک غریب کے مریض کو جب سرکاری ہسپتال والے بروقت چیک نہیں کرتے تو ان پر کیا گزرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...