شریف برادران نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا: پی ٹی آئی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چودھری نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے عوام ان کی اصلیت کو جان چکے ہیں نواز شریف کے پتلی تماشے اور ڈرامے زیادہ دیر نہیں چل سکتے عبدالعلیم خان نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے بارے میں مولانا فضل الرحمان کی ہرزہ برائی قابل مذمت ہے ان کے منہ میں نواز شریف کی زبان ہے۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ ن لیگ سے لوگ دبائو نہیں اپنی مرضی سے تحریک انصاف کا حصہ بن رہے ہیں ان پر کسی قسم کا کوئی دباؤ ہونے کی باتیں کے سوا کچھ نہیں کرپشن کا نظریہ رکھنے والوں کا ٹھکانہ جیل ہی ہوگا نگران وزیراعظم کے معاملے کسی بھی مک مکاو کی بھرپور مزاحمت کریں گے علاوہ ازیں تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال کی قیادت میں وفد آج چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرے گا جس میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے معاملات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دریں اثناء فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ پنجاب کی عوام کا خون چوسنے والا نام نہاد خادم اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی حقیقی تبدیلی دیکھ کو حواس باختہ ہے۔انہیں پرویز خٹک سے ٹیوشن پڑھنی چاہئے۔ ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ن لیگ کو منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیا ن لیگ نے کروڑوں روپے دولت کمانے کا ذریعہ نہیں بتایا نواز شریف نے ن لیگ کو منی لارنڈرنگ کیلئے استعمال کیا ن لیگ نے کروڑوں روپے دولت کمانے کا ذریعہ نہیں بتایا نواز شریف کو سیدھا اڈیالہ جیل میں ڈالنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن