پنجاب میں پولٹری فارم، ہیچری اور رینڈنگ یونٹ کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار

لاہور(آئی این پی ) محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب نے پولٹری فارم، ہیچری اور رینڈنگ یونٹ کے لئے رجسٹریشن لازمی قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ مردہ مرغیوں سے فیڈ کی تیاری بھی ممنوع اور قابل سزا جرم ہوگا،بیماری اور قدرتی آفات سے مرنے والی مرغیوں کو قواعد کے مطابق تلف کیاجائے گا، ان کی تلفی کی ذمہ داری بھی مالک پرعائد ہوگی۔محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے پولٹری فارم ، ہیچری اور رینڈنگ یونٹ کی تنصیب کے لئے رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے نیا ضابطہ کار جاری کیا ہے، رینڈنگ یونٹ کے ساتھ پروڈکٹ کی بھی رجسٹریشن کروانا ہوگی،ضابطہ کار کے مطابق رجسٹریشن پنجاب پولٹری پروڈکشن ایکٹ 2016 اور پنجاب فیڈ اسٹف اینڈ کمپانڈ فیڈ ایکٹ 2016 کے تحت لازمی قراردی گئی ہے، رجسٹریشن کے لئے محکمہ تحفظ ماحولیات سے این اوسی بھی لینا ہوگا، لیبارٹری کا قیام ،آمدورفت اورترسیل کا ریکارڈ رکھنا بھی لازمی قراردیاگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...