لاہور(خبر نگار) طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث گذشتہ روز تین پروازیں منسوخ اور17تاخیر کا شکار ہوئیں۔ شارجہ سے آنے والی ائیر بلیو کی پرواز 413۔کراچی سے آنے والی ائیر بلیو کی پرواز 404۔کراچی جانے والی ائیر بلیو کی پرواز 405 منسوخ ہوئیں جبکہ دمام جانے والی فلائی ناس ائیر لائن کی پرواز 884 ایک گھنٹہ۔تہران جانے والی ایران ائیر لائن کی پرواز 1194 ایک گھنٹہ دس منٹ۔ ابوظہبی جانے والی اتحاد ائیر لائن کی پرواز 242 پچاس منٹ۔استنبول جانے والی ترکش ائیر لائن کی پرواز 715 باون منٹ۔جدہ سے آنے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز 718 دو گھنٹے۔دمام سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 248 ۔اوسلو سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 752 تریپن منٹ۔کراچی سے آنے والی ائیر بلیو کی پرواز 402 دو گھنٹے پندرہ منٹ تاخیر کا شکارہوئیں۔