ود ہولڈنگ ٹیکس کی بدولت بزنس کمیونٹی پریشان ہے: عرفان اقبال شیخ

Apr 13, 2018

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف)نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں ود ہولڈنگ ٹیکس جیسے ناقابل قبول قانون کا خاتمہ کیا جائے۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کے مضر اثرات کی بدولت بزنس کمیونٹی پریشانی کا شکار ہے۔ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس و دیگر ٹیکسوں کی موجودگی میں اپنی ہی جمع شدہ رقم کے لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔ ٹیکس کے باعث بینک بھی بحران کا شکار ہیں اس لیے ود ہولڈنگ ٹیکس فوری واپس لیا جائے ۔ حکومت تاجر برادری کے مسائل کو سمجھے اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئے ودہولڈنگ ٹیکس کو ختم کرے۔ چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ سینئر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم نے کہا کہ بجٹ میں تاجروں پر کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگنا چاہئے۔ صرف ان لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو حکومت کو ٹیکس ادا نہیں کرتے۔

مزیدخبریں