لیگی رہنمائوں کے کمرہ عدالت میں کھڑے ہونے اور ہنسی مذاق کرنے پر نیب پراسیکیوٹرنے اعتراض اٹھا دیا

Apr 13, 2018

اسلام آباد (آئی این پی)احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)محمد صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران لیگی رہنمائوں کے کمرہ عدالت میں کھڑے ہونے اور ہنسی مذاق کرنے پر نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ کمرہ عدالت میں وزراء کھڑے ہوجاتے ہیں، ہنستے ہیں اور داد دینا شروع کر دیتے ہیں،جس سے عدالتی کارروائی میں خلل پیدا ہوتا ہے،جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹر کے اپنے تبصرے آج اخبارات کی زینت بنے ہوئے ہیں، نیب پراسیکیوٹر دوران جرح جنریٹر اور عمران خان کی شادیوں کے تذکرے کر تے ہیں جس سے ٹی وی چینلز پر ان کے ٹکر چلنا شروع ہو جاتے ہیں۔

مزیدخبریں