رسالپور:رسالپور پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چینی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈنگ لے ہینگ تھے۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور کے علاوہ اعلیٰ سول اور فوجی حکام سمیت اسلامی ممالک کے سفیر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رسالپور پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چینی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈنگ لے ہینگ تھے۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور کے علاوہ اعلیٰ سول اور فوجی حکام سمیت اسلامی ممالک کے سفیر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل ڈنگ لے ہینگ نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور مہمان خصوصی کے ہمراہ سلامی کے چبوترے پر آئے۔ اس موقع پر چینی ترانے کی دھن بجائی گئی. کیڈٹس اور تقریب کے شرکا نے با آواز بلند قومی ترا نہ پڑھا۔مہمان خصوصی نے چیمپئن اسکواڈرن کو قائد اعظم بینر عطا کیا۔ مارچ پاسٹ پر فوجی بینڈ نے دلوں کو گرما دینے والی دھنیں بکھیریں۔ گریجویشن کرنیوالوں میں 2 سعودی کیڈٹس سمیت 109 کیڈٹس شامل ہیں۔ چینی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈنگ لے ہینگ نے پاس آﺅ ٹ ہونیوالے کیڈٹس کو بیجز لگائے۔کیڈٹس نے تقریب میں وطن عزیز سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ محمد کامران، چیف آف ائیرسٹاف ٹرافی انجینئرنگ ایوی ایشن کیڈٹ حمزہ حسین کو دی گئی۔ مجموعی طور پر عمدہ کاکردگی پر ایوی ایشن کیڈٹ امیر حمزہ ڈوگر کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔ بہترین ائیرڈیفنس کیڈٹ ساجد سروش کو اعلی کارکردگی پر ٹرافی دی گئی۔
رسالپور پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ, چینی فضائیہ کے سربراہ مہمان خصوصی
Apr 13, 2018 | 12:46