اختیارات کا ناجائز استعمال: نیب نے نواز شریف کو 21 اپریل کو طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو(نیب )نے میاں نواز شریف کو بطور وزیراعظم اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں تفتیش کے لیے طلب کرلیا۔نیب لاہور نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں 21 اپریل کو طلب کیا ہے۔، نیب کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق نوازشریف نے بطور وزیراعظم 1998 میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جاتی امرا تک سڑک تعمیر کروائی۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے 24 فٹ کی گئی جس سے لاگت بڑھی جب کہ نوازشریف کے حکم سے ضلع کونسل کے بہت سے عوامی منصوبے بند کرنے پڑے جس سے عوام کا نقصان ہوا۔۔نیب کی جانب سے میاں نوازشریف کو 21 اپریل کی صبح 11 بجے طلب کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔واضح رہے کہ نوازشریف سمیت مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز بھی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں

ای پیپر دی نیشن