وزیرِ اعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات, صوبہ سندھ میں ترقیاتی منصوبوں خصوصاً وزیرِ اعظم کی جانب سے کراچی کے لئے ایک سو باسٹھ ارب روپے کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبہ سندھ میں ترقیاتی منصوبوں خصوصاً وزیرِ اعظم کی جانب سے کراچی کے لئے ایک سو باسٹھ ارب روپے کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔گورنر سندھ نے حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کے لئے مختلف تجاویز وزیرِ اعظم کو پیش کیں۔۔عمران اسماعیل کی جانب سے وزیرِ اعظم کو لاڑکانہ میں جلسہ عام سے خطاب کرنے دعوت دی۔وزیر اعظم عمران خان سے خیبر پختونخواہ کے وزیر برائے مقامی حکومت شاہرام خان اور سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان نے بھی اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے ہائیر ایجوکیشن اور سیاحت کے وزیر یاسر ہمایوں نے بھی اسلام آبادمیں ملاقات کی ۔ملاقات میں ہائیر ایجوکیشن پنجاب اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

ای پیپر دی نیشن