لاہور( خصوصی نامہ نگار )پاکستان سنی تحریک کہ ضلعی صدر شریف ا لدین قذافی نے کہا ہے کہ سانحہ نشتر پارک کے دہشت گردوں کو آج 13سال گزر جانے کے بعد بھی سزا نہ ملنا اداروں کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے۔ میلاد مصطفیؐ منانے والوں کو دنیا کی کوئی طاقت اور سازش ذکر مصطفیؐسے نہیں روک سکتی ۔دین اسلام ، امن وسلامتی کے ساتھ فوری انصاف دینے کا حکم دیتا ہے۔ حکمران عوام کو انصاف دہلیز پر فراہم کریں اور دہشتگردوں کے خلاف نرم رویہ ترک کر دیں تو ملک میں امن قائم ہو جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کی حیات مبارکہ سے ایثار، ہمدردی ، انسانیت اور امت کے اجتماعی مفاد کا درس ملتا ہے۔