جعلی لائسنس کا معاملہ‘ پرفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تجاویز پر عملدرآمد کیلئے کمشنرز کو ہدایت

لاہور (سپیشل رپورٹر) محکمہ داخلہ پنجاب نے جعلی لائسنس بنانے کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تجاویز پر عملدرآمد کیلئے صوبہ بھر کے کمشنرز کو ہدایات جاری کر دیں۔ محکمہ داخلہ نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی صوبہ میں جعلی‘ بوگس اور فراڈ اسلحہ کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی ہے۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ضلع لاہور میں ہزاروں لائسنس جعلی بنائے گئے‘ جعلی لائسنس بنانے سے حکومتی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ محکمہ داخلہ نے 30 مئی 2019 ء تک تمام اضلاع کو اسلحہ لائسنسوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن