30 کروڑ بیرون ملک بھیجے گئے، اکائونٹ کب کیسے بنا مجھے معلوم نہیں، پاپڑ فروش منظور کا بیان

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاپڑ فروش منظور نے کہا کہ اکائونٹ کب بنا؟ کب پیسے آئے کب گئے؟ کچھ معلوم نہیں۔ میرا اکائونٹ کس نے بنایا مجھے کچھ معلوم نہیں۔ ذرائع کے مطابق تمام کے اکائونٹس سے شریف فیملی کے اکائونٹ میں رقم منتقل ہوئی۔ شریف فیملی کے اکائوٹنس میں رقم منتقل کرنے کیلئے جعلی اکائونٹس کا استعمال کیا گیا۔ شریف فیملی کے اکائونٹس سے قاسم قیوم رقم منتقل کرتا تھا۔ قاسم قیوم سے دوران تفتیش اس کے ایک اور بزنس سے متعلق بھی معلومات ملی ہیں۔ نیب نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کے معاملے پر پاپڑ فروش منظور سمیت پانچ مزدوروں سے تفتیش کی ہے۔ پاپڑ فروش کے اکائونٹ سے 30 کروڑ سے زائد بیرون ملک بھیجے گئے۔ جعلی اکاؤنٹس سے پیسے حمزہ شہباز شریف سمیت دیگر اکائونٹس میں منتقل ہوئے۔ پانچ سال کے دوران حمزہ شہباز کے اکائونٹس میں 39 کروڑ آئے، دیگر 15 افراد کے اکائونٹس سے بھی 70 کروڑ باہر بھیجے گئے۔ جعلی اکاؤنٹس والے افراد نے نیب تفتیش میں لاعلمی کا اظہار کیا۔ حمزہ شہباز نے دوران تفتیش متعلقہ افراد سے اظہار لاعلمی کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...