لاہور(صباح نیوز) تحریک انصاف رہنما منظور وٹو کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے طلب کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رہنما پی ٹی آئی پر 400سے زائد غیر قانونی تقرریوں کا الزام ہے۔ میاں منظور وٹو کو 23 اپریل کو طلب کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے منظور وٹو پہلے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل تھے تاہم 2018 میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔