کراچی( اسپورٹس رپورٹر) ینگ پاک فلیگ سی سی کے زیرِ اہتمام کھیلے جارہے فرسٹ شیخ عبدالغفور میموریل کر کٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میںکراچی ایگلٹس کلب نے شاہ تائون جیم خانہ کو 88رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا،میچ کی نمایاں بات محمد یعقوب ،مقبول شاہ کا آل رائونڈ کھیل ،عطاء محمد،محمد عارف کی عمدہ بولنگ تھی، پی سی بی پاک اسٹار گرائونڈپر ٹاس جیت کر کراچی ایگلٹس سی سی نے نو وکٹوں کے نقصان پر 169رنز اسکووز بنائے ۔جواب میں شاہ ٹائون جیم خانہ 13.3اوورز مین 81رنز ڈھیئر ہوگئی،میچ کے منصف ناضر عباس نے محمد یعقوب کو عمدہ آل رائونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا۔
کراچی ایگلٹس کلب کی شیخ عبدالغفور کر کٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی
Apr 13, 2019