جیری ویسلے اور مینار گرینڈ پریکس حسن II اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

رباط(آئی ا ین پی)جمہوریہ چیک کے جیری ویسلے اور ہسپانوی ٹینس سٹار مینار گرینڈ پریکس حسن II اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔مراکش میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں سپین کے ٹینس سٹار مینار نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کے حریف کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈر کو اپ سیٹ شکست دیکر ٹائٹل کے دوڑ سے باہر کر دیا۔ مینار کی فتح کا سکور 7-6(7-1)، 2-6 اور 6-3 تھا۔ ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کے جیری ویسلے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے جان لانڈیرو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے زیر کر کے ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن