ہائیکورٹ: تفریح ٹیکس ،توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایکسائز سے جواب

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود سینما گھروں سے تفریح ٹیکس وصول نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی جی ایکسائز سے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے محمد حسنین کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ڈی جی ایکسائز نے 6 فروری کے عدالتی حکم کے باوجود سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصول کیا نہ ہی درخواست گزار شہری کا موقف سنا۔

ای پیپر دی نیشن